ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

نجی ہسپتال میں 2 سر والے بچے کی پیدائش

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین، واشنگٹن،جکارتہ(آن لائن ، این این آئی)بدین کے نجی اسپتال میں دو سر والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔کڈھن روڈ پر واقع بدین کے نجی اسپتال میں ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دو سر والے بچے کو جنم دیا۔گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نصرت کے مطابق بچے کے سر کی الٹرا ساونڈ رپورٹ کے مطابق

بچے کا دماغ دونوں سروں میں تقسیم اور نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ سر اور دماغ کے مزید ٹیسٹ اور علاج کیلئے ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے کا علاج کرکے دونوں سروں کو الگ کیا جائے گا۔ دریں اثنا  امریکا میں 6 ٹانگوں والے کتے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا 6 ٹانگوں والا کتا ہے جو پیدائش کے بعد زندہ ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ 6 ٹانگوں والے کتے کی زندہ پیدائش ہوئی اور وہ صحت یاب زندگی بھی گزار رہا ہے۔ماہرین کے مطابق مستقبل میں اس کو فیزیکل تھیراپی کی ضرورت پڑسکتی ہے۔دوسری جانب انڈونیشیا میں مچھلیوں کے شکار کے دوران ماہی گیر کو انسانی شکل سے مماثلت رکھنے والا شارک کا بچہ ملا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں ماہی گیر عبداللہ نورین نے شکار کے دوران انسانی شکلسے مماثلت رکھنے والا شارک

کا بچہ مل گیا۔48 سالہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس نے 21 فروری کو سمندر میں شکار کے دوران شارک پکڑی تھی اور اگلے روز جب اس شارک کا پیٹ کاٹا گیا تو اس میں شارک کے 3 بچے موجود تھے تاہم ان میں ایک بچے کی شکل انسانی شکل سے مشابہت رکھتی تھی اور دیگر دو شارک کی

شکل جیسے ہی تھے۔عبداللہ کا کہنا ہے کہ انسانی شکل کے شارک کے بچے کی خبر تیزی سے پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق اسے دیکھنے کے لیے آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی لوگ اسے خریدنا چاہتے ہیں تاہم میرا اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں اسے اپنے پاس محفوظ رکھوں گا کیونکہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کا سبب بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…