جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

پالک ، مولی مٹر یا بند گوبھی کھانے کے ایسے فوائد جو آپ کو ڈاکٹر کی ہزاروں روپے کی فیس سے بچا سکتے ہیں، ماہرین کی تحقیق مین انکشاف

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یہ ایک عام سی بات ہے کہ ہرشخص کبھی نہ کبھی اداس ہوجاتا ہے،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے انسان ہمیشہ اداسی کا شکار رہتا ہے اور یہ اداسی اس انسان کی روز مرہ زندگی کو بھی متاثر کردیتی ہے۔اور اس کے مریضوں کی پہچان ماہرین کچھ اس انداز میں بیان کرتے ہیں کہ اکثر اس بیماری کا شکار مریض چھوٹی چھوٹی بات پر اپنے

آپ کو کوستا ہے اور اس کو ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ وہ کسی کام کا نہیں ہے۔یہ بیماری ڈپریشن کہلاتی ہے اور اکثر اس بیماری کا شکار لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے، لیکن اگر آپ کو بھی ایسا محسوس ہوتا ہے تو اب گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم کچھ ایسی گھریلو ٹرکس بتانے جارہے ہیں جو ڈپریشن کو میلوں دور بھگا دیتی ہیں۔ ہری ہری سبزیاں یا پتوں والی غذائیں ہری ہری سبزیاں یا پتوں والی غذائیں جیسے پالک، مولی، مٹر یا بندگوبھی کھانے سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے اس بات کو نیویارک کی ایک یونیورسٹی میں تحقیق کے ذریعے بھی ثابت کیا جاچکا ہے۔اس تحقیق کے ذریعے یہ بات اخذ کی گئی کہ ڈپریشن اور فولک ایسڈ کے لو لیول کا ایک بڑا ہی گہرا تعلق ہوتا ہے اور فولک ایسڈ کے لو لیول کی وجہ سے اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہری سبزیوں میں فولک ایسڈ بھر پور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ڈی این اے سین تھیسس اور خون کے نئے خلیات کی تعمیر میں مدد دیتا ہے،جس کی وجہ سے ڈپریشن میں پچاس فیصد تک کمی واقع ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ وٹامن بی سکس کی فراہمی بھی ڈپریشن میں کمی کا باعث بنتی ہے اور یہ ہمیں چکن، آلواور سرخ مرچ کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔اس تحقیق کے بعد ماہرین نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہری سبزیوں کا استعمال نہ صرف ڈپریشن کا شکار ہونے سے بچاتا ہے بلکہ یہ جسم کو قوت و توانائی بھی مہیاء کرتا ہے،ماہرین نے ہری سبزیوں کے استعمال کو ہر انسان کے لئے لازمی قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ جو خواتین و حضرات ہری سبزیوں کا استعمال اپنی روز مرہ زندگی میں کرتے ہیں تو وہ کئی بیماریوںسے پرامن رہتے ہیں



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…