پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

کورونا ویکسین وائرس کو نہ روک سکی، ایک ہفتے بعد نرس کورونا کا شکار

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی ڈوز لینے کے ایک ہفتے بعد نرس کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کی فائزر ویکسین کی خوراک لینے والے 45 سالہ نرس میتھیو

کا ایک ہفتے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔میتھیو کے مطابق ویکسین کی خوراک لینے کے بعد ایک دن تک ان کے بازو میں سوجن رہی تھی اوراس کے علاوہ انہیں مزید کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی لیکن ایک ہفتے بعد انہیں سردی لگی، کپکپی کا احساس ہوا اور پھر تھکاوٹ سمیت بازوں و ٹانگوں میں تکلیف محسوس ہوئی۔میتھیو نے ان علامات کے ظاہر ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تواس کی رپورٹ مثبت آئی۔دوسری جانب سان ڈیاگو کے فیملی ہیلتھ سینٹر میں کام کرنے والے وبائی امراض کے ماہرڈاکٹر کرسٹین ریمرز کا کہنا تھا کہ یہ غیر متوقع ہر گز نہیں ہے۔ڈاکٹر کرسٹین ریمرز کے مطابق پہلی ڈوز سے کسی بھی فرد کو کووڈ 19 سے تقریبا 50 فیصد تحفظ ملتا ہے لیکن دوسری ڈوز کے بعد تحفظ کی شرح 95 فیصد تک ہو جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…