اگر سوتے ہوئے آپ کی رال ٹپکتی ہے تو آپ بہت خوش قسمت انسا ن ہیں کیونکہ اس سے ۔۔۔ سائنسدانوں کا حیرت انگیز انکشاف

4  دسمبر‬‮  2020

لندن(نیوز ڈیسک) نیند کے دوران منہ سے رال بہہ نکلنے کو اکثر لوگ پریشان کن مسئلہ اور باعث شرمندگی سمجھتے ہیں لیکن سائنسدانوں نےایسے افراد کیلئے حیرت انگیز انکشافات میں کہا ہے کہ اگر آپ کے ساتھ یہ واقعہ پیش آتا ہے تواس میںپریشانی کی کوئی بات نہیں بلکہ آپ بہت خوش قسمت ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جولوگ پرسکون نیند حاصل کرتے ہیں اور جن کے

خواب انتہائی مثبت نوعیت کے ہوتے ہیں ان کی رال نیند کے دوران اکثر بہہ نکلتی ہے۔ یعنی نیند کے دوران رال بہنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ نیند کا ابتدائی مرحلہ جسے ’ریپڈ آئی موومنٹ مرحلہ‘ کہتے ہیں بغیر کسی رکاوٹ اور گڑ بڑ کے مکمل ہو اہے اور اس کے بعد آپ پرسکون اور گہری نیند میں ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی نیند میں کوئی خرابی نہیں ہے اور آپ کا جسم اور دماغ نیند سے بھرپور استفادہ کررہا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ نیند کے دوران کبھی بھی رال بہنے کا واقعہ پیش نہیں آتا انہیں نیند سے متعلقہ کچھ نہ کچھ مسائل ضرور درپیش ہوتے ہیں۔ یہ لوگ یا تو پوری نیند حاصل نہیں کررہے ہوتے یا ان کی نیند پرسکون نہیں ہوتی۔‎لیکن کچھ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر رال بہت زیادہ بہہ رہے ہے تو پھر ےیہ کسی مسئلے کی طرف بھی اشارہ ہے ۔ یہ مقدار بہت زیادہ ہو تو یہ کسی مرض کی علامت یا جسم میں کچھ گڑبڑ کی نشانی ہوسکتی ہے۔ رال کیوں ٹپکتی ہے۔ جب ہم سوتے ہیں تو چہرے کے مسلز بہت زیادہ پرسکون ہوجاتے ہیں، نیند کے دوران بھی تھوک منہ میں جمع ہوتا رہتا ہے جو کہ پرسکون چہرے کے مسلز کی بدولت آہستگی سے اس وقت باہر نکلنے لگتا ہے جب منہ ہلکا سا کھلا ہوا ہو، مگر تکیہ گیلا ہونا کچھ زیادہ اچھا نہیں لگتا۔ رال کی مقدار زیادہ ہونا کسی اعصابی مرض کی علامت یا ناک بند ہونے کا نتیجہ ہوسکتی ہے،مگر اچھی بات یہ ہے کہ

اس مسئلے پر قابو پانا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔‎ناک کی صفائی رال ٹپکنے کی ایک بنیادی وجہ ناک بند ہونا ہوتی ہے جس کی وج ہسے لوگ نیند کے دوران منہ سے سانس لینے پر مجبور ہوتے ہیں اور یہ مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، ناک کی صفائی اور اسے کھولنا اس مسئلے سے بچنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اس کے لیے کچھ تیل جیسے یوکلپٹس آئل اس مسئلے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے

جبکہ وکس بھی ناک کو کھولتا ہے۔‎ سونے کا انداز بدلیں پیٹ کے بل یا پہلو کے بل سونا اس مسئلے کو زیادہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے، جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ نیند کے دوران تھوک جمع ہوتا ہے جو اس طرح سونے سے منہ سے باہر نکل کر تکیے پر پھیل جاتا ہے، تو سونے کا انداز بدلنا بھی اس سے بچاسکتا ہے اضافی وزن کم کریں اضافی جسمانی وزن نیند کے عمل میں اہم کردار کرتا ہے۔‎اس کے باعث سلیپ اپنیا کا عارضہ لاحق ہوتا ہے جو کہ خراٹے لینے پر مجبور کرتا ہے جس سے رال ٹپکنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ سر اونچا رکھیں۔ کسی زیادہ بلند تکیے پر سر رکھنا بھی اس مسئلے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…