ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

صحت مند رہنے کیلئے صرف کتنے منٹ کی سخت جسمانی مشقت بھی کافی ہے؟ امریکی ماہرین نے بتا دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جسمانی مشقت بشمول ورزش کے نت نئے فائدے سامنے آتے جارہے ہیں؛ اور اب امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر روزانہ صرف 12 منٹ کی سخت جسمانی مشقت یا ورزش کی جاتی رہے تو بیک وقت کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہوئے صحت مند رہا جاسکتا ہے۔ریسرچ جرنل سرکولیشن کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی میں 411 ادھیڑ عمر

رضاکار شامل کیے گئے تھے جن میں سے ہر ایک سے 12 منٹ تک تیزی سے سائیکل چلوائی گئی اور اس کے فورا بعد ان کے جسموں میں میٹابولائٹس کہلانے والے مادوں کی 588 اقسام کا جائزہ لیا گیا۔بتاتے چلیں کہ میٹابولائٹس وہ مادے ہوتے ہیں جو خلیوں میں غذائی اجزا کے جذب ہونے (یعنی خلوی ہاضمے)کیلیے ضروری ہوتے ہیں یا پھر اس عمل کے دوران وجود میں آتے ہیں۔ ان میں بے ضرر، مفید اور نقصان دہ، ہر طرح کے میٹابولائٹس شامل ہیں۔جسم میں ان ہی میٹابولائٹس کی مقدار دیکھ کر صحت کے بارے میں بخوبی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ہارورڈ میڈیکل اسکول کے سائنسدانوں کی قیادت میں مذکورہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 12 منٹ تک سخت قسم کی ورزش یا جسمانی مشقت کے نتیجے میں صحت کو نقصان پہنچانے والے میٹابولائٹس کی مقدار 80 فیصد تک کم ہوجاتی ہے جن میں ذیابیطس، اعصابی تنا، ہائی بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور کینسر تک وجہ بننے والے میٹابولائٹس شامل ہیں۔تھوڑی دیر کی جسمانی مشقت کے نتیجے میں جگر کی بیماری اور ذیابیطس کے مشترکہ سبب کا درجہ رکھنے والا میٹابولائٹ ڈی ایم جی وی 18 کم ہوگیا جبکہ گلوٹامیٹ قسم کے مضر میٹابولائٹس کی مقدار میں 29 فیصد تک کمی نوٹ کی گئی۔ میٹابولائٹس کی یہ قسم اعصابی تنا، بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور ذیابیطس تک کی بڑی وجوہ میں شامل کی جاتی ہے۔آسان الفاظ میں اس تحقیق سے حاصل شدہ نتائج کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ضروری نہیں کہ روزانہ کئی کئی گھنٹے ورزش کی جائے، بلکہ تقریبا ویسے ہی فوائد آپ صرف چند منٹ کی سخت ورزش یا جسمانی مشقت سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…