اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لاہور کے معروف جنرل ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس کی ڈگری ہی جعلی نکل آئی ، سارا معاملہ کیا تھا ؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش گم ہو جائیں گے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے منا بھائی ایم بی بی ایس کو دھر لیا،ملزم کے دوست ماسٹر منظور احمد المعروف سرکٹ کے گرد بھی شکنجہ سخت کردیاگیا،ماسٹر منظور نے ملزم کو ڈاکٹر اجمل بنانے میں سرکٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے جعلی ڈگری کا جگاڑ لگا کر دیا ۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلی ڈاکٹروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ سابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور موجودہ ایڈیشنل ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر اجمل کی ڈگری جعلی نکل آئی ۔ اینٹی کرپشن پنجاب ہائیکورٹ سے ضمانت کی منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن بہاولپور نے ملزم کو گرفتار کر کے پرچہ درج کر لیا ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق ملزم نے 1996-97 میں ایف ایس سی کی جعلی ڈگری بنوا کر قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں داخلہ لیا تھا ،ماسٹر منظور احمد نامی شخص نے ملزم کو حیدرآباد بورڈ سندھ سے ایف ایس سی کی جعلی ڈگری بنو اکر دی ،ایم بی بی ایس کے تیسرے سال قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے تگڑی سفارش کروا کے پنجاب میڈیکل کالج مائیگریشن کروا لی،پی ایم سی نے حیدرآباد بورڈ سے ایف ایس سی کی ڈگری کی تصدیق کرائی تو ڈگری جعلی نکلی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق میڈیکل کالج نے ملزم کو ایم بی بی ایس کے تیسرے سال ایکسپیل کر دیا تھا،ملزم نے جعلی مائیگریشن لیٹر بنوا کر بقائی یونیورسٹی حیدر آباد کے میڈیکل کالج کے فائنل ائیر میں داخلہ لے لیا اور یوں ایک سال بعدایف ایس سی کی جعلی ڈگری داخلہ لینے پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن گیا ۔ملزم نے ڈاکٹری کی ساری تعلیم اور بعد میں ساری نوکری ایف ایس ای کی جعلی ڈگری پر کی۔ ایف ایس سی میں ملزم کے اصل نمبر 630 ہیں جو کہ میڈیکل میں داخلہ کے لئے انتہائی ناکافی ہیں جبکہ میرٹ لسٹ میں داخلے کے لئے جو ڈگری دکھائی گئی اس پرملزم کے نمبر 855 تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…