منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

کنٹیکٹ لینس بینائی کیلئے سخت نقصان دہ امریکہ میں ہونیوالی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آنکھوں کو خوبصورت بنانے اور دلکش نظر آنے کی خواہش میں خواتین مختلف رنگوں کے کنٹیکٹ لینس استعمال کرتی ہیں اور عارضی طور پر یہ لینس آنکھوں کو خوبصورتی بھی دیتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ان لینس کے نقصان دہ

اثرات آنکھوں پر مرتب ہوکر بینائی کو متاثر کرتے ہیں۔امریکا میں کی گئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو لوگ لینس استعمال کرتے ہیں ان کی آنکھ کی سطح یا کونجیکٹوا آنکھوں میں انفکیشن پیدا کرنے والے بیکٹریا بڑی تعداد میں پھیلتے ہیں جن کی تعداد لینس استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتی ہے جب کہ ان بیکٹریا میں میتھی لوبیکٹریم، لیکٹو بیسیلس اور ایسن ٹو بیکٹریاشامل ہیں۔تحقیق کے دوران کنٹیکٹ لینس استعمال کرنے والی 9 خواتین اورلینس نہ استعمال کرنے والے 11 مرد و خواتین کا مطالعہ کیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین لینس استعمال کرتی ہیں ان میں ان بیکٹریا کی تعداد کہیں زیادہ تھی جو لینس استعمال نہیں کرتے۔تحقیق کے مطابق حیرت انگیز طور پر آنکھوں میں زیادہ انفیکشن پیدا کرنے والا بیکٹریا اسٹیفی لو کوکس کی مقدار اگرچہ لینس استعمال نہ کرنے والوں میں زیادہ تھی تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ لینس کا استعمال کرنے والوں میں آنکھوں کی جلن اور کونجیکٹول انفیکشن بیماری لینس کی وجہ سے جنم لیتی ہے جو بینائی سے محرومی کا باعث بن سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…