اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لونگ کے 10 چونکا دینے والے فوائد

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیاء کے ماہرین صحت نے کہاہے کہ لونگ مسوڑھوں کی خرابی‘ دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے‘کینسر اورذیابیطس سمیت متعددامراض کا علاج بھی ہے۔جکارتہ سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ لونگ قدرتی طورپر کئی اہم اجزاء سے مالامال ہے جس میں متعدد امراض کا علاج ہے۔ماہرین کے مطابق لونگ اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپورہوتی ہیں۔

اینٹی اکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ لونگ کئی طرح کے سرطائی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتارکوکم کرتاہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ موثر ثابت ہوتاہے۔لونگ میں موجود مفید اجزاء پورے جسم اورخصوصاً جگرپرچربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ ماہرین نے لونگ کے کئی اہم خواص بھی دریافت کئے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔ انڈونیشیا سے لے کر پاکستان تک لونگ کو کئی ادویات  اور  کھانوں میں مہک اور ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اب ماہرین نے اس چھوٹی سی شے کے کئی اہم خواص دریافت کیے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔ کئی ممالک میں لونگ کو کئی امراض کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے تحقیق کے بعد لونگ کے درج ذیل طبی فوائد بیان کیے ہیں۔

منہ کو صحت مند رکھے: تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سائنس دانوں نے لونگ کے ماؤتھ واش کا موازنہ دنیا کے بہترین ماؤتھ واش سے کیا تو انکشاف ہوا کہ لونگ سے بنے ماؤتھ واش دنیا کے مہنگے ماؤتھ واش سے بہتر اور مؤثر ہوتے ہیں۔

لونگ سے بنے ماؤتھ واش، مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوئے ہیں۔ لونگ میں موجود طاقتور اجزا منہ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔

ذیابیطس بھگائے:  ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ لونگ سے حاصل ہونے والا ایک جزو نائگریسن چوہوں میں انسولین جذب ہونے کا عمل بڑھاتا ہے اور انسولین سے مزاحمت کو کم کرتا ہے۔ یہ چوہے ذیابیطس کے شکار تھے اور نائگریسن لبلبے کو بہتر بناکر بی ٹا سیل کی کارکردگی کو بھی بڑھاتے ہیں۔

ماہرین نے لونگ کی افادیت معلوم کرنے کے لیے اس کا پاؤڈر بنایا اور چوہوں کو کھلایا۔ جن چوہوں کو لونگ کا سفوف دیا گیا ان میں دیگر چوہوں کے مقابلے میں شکر کی مقدار کم ہوئی جو خون میں گلوکوز کی شرح کے تحت ناپی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس تجربے میں چوہوں کے دونوں گروہ ذیابیطس کے شکار تھے۔

 کینسر کے خلاف ایک ہتھیار: لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کی جتنی مقدار نصف چمچے لونگ کے پاؤڈر میں ہوتی ہے اس کی مقدار نصف کپ بلیوبیری سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لونگ کئی طرح کے سرطانی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتار کو کم کرتی ہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس عمل کو کینسر کے شکار چوہوں پر بھی آزمایا گیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس سے سرطانی رسولیوں کو کم کرنے میں حیرت انگیز کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ کینسر تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور لونگ اس عمل کو روکتی ہے۔

موٹاپا  دور کرے: لونگ میں موجود مفید اجزا پورے جسم اور خصوصاً جگر پر چربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے انکشاف ہوا ہے کہ لونگ سے حاصل شدہ بعض کیمیکل موٹاپے کو روکتے ہیں اور پورے بدن میں چربی کو زائل کرتے ہیں۔

لونگ کے سائیڈ افیکٹس اور دیگر خطرات: لونگ کے تیل کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہاں اس کے کچھ منفی اثرات اور نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ لونگ کا تیل آنکھوں، سانس کی نالی اور جلد میں سوزش پیدا کرسکتا ہے۔ یہ فوری طور پر بھڑک سکتا ہے اور اگر اس کا تیل پی لیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…