منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

امریکی صدارتی انتخابات تک کوروناویکسین تیار ہونے کا امکان ہے یا نہیں؟انتھونی فاؤچی نے اندر کی بات بتا دی

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

واشنگٹن( آن لائن) امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات تک کورونا ویکسین کے تیار ہونے کا امکان نہیں ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتھونی فاؤچی نے کہا کہ امید ہے سال کے ا?خر تک ایک کورونا ویکسین محفوظ

اور مؤثرثابت ہوگی۔ خیال رہے کہ امریکہ65 لاکھ14 ہزار231 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں پانچ لاکھ سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔امریکی اکیڈمی ا?ف چلڈرن ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 20اگست سے 3ستمبر تک 70ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور2ہفتوں میں بچوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں غربت زیادہ ہے وہاں بچوں میں کورونا کے زیادہ کیس سامنے ا?ئے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ ایک ہزار822 افراد ہلاک اور دو کروڑ77 لاکھ33 ہزار310 متاثر ہوئے۔امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد65لاکھ14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ94 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں43 لاکھ67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور73 ہزار923 ہلاک ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سال 2021 کے وسط کے بعد کورونا ویکسین بننے کی کوئی امید نہیں ہے اورویکسین کے مؤثر اور محفوظ ثابت ہونے تک اس کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…