منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے متجاوز: ہلاکتوں   7 لاکھ 34 ہزار  ہوگئیں

datetime 10  اگست‬‮  2020 |

نیو یارک( آن لائن) نہایت مہلک اور متعدی نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو گئے ہیں۔ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں پنجے گاڑنے والی کو وِڈ 19 کی وبا سے 2 کروڑ 26 ہزار افراد متاثر ہو گئے ہیں

جبکہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 7 لاکھ 34 ہزار ہو گئی۔کورونا وائرس انفیکشن سے اب تک دنیا بھر میں 1 کروڑ 29 لاکھ لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 64 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، دنیا بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 لاکھ 90 ہزار 636 ہے۔کوروناکیسز اور اموات کے لحاظ سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 617 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 51 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے، فعال کیسز کی تعداد بھی 23 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، زیر علاج 17 ہزار سے زائد کرونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ 26 لاکھ سے زائد کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا سے اب تک 1 لاکھ ایک ہزار 136 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، اب تک 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں 21 لاکھ 18 ہزار سے زائد صحت یاب ہو گئے ہیں۔بھارت کا کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرا نمبر ہے، جہاں اب تک 22 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس انفیکشن سے مرنے والے کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 466 ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…