منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

کرونا وائرس کیلئے استعمال ہونیوالی وہ دوا ء جس سے سینکڑوں مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف کر دیا گیا ،عالمی ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیڈروکسی کلوروکوئن استعمال کرنیوالے 100 سے زائد کووڈ مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں رواں برس کی پہلی ششماہی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن استعمال

کرنے والے 100 سے زائد کووڈ 19 کے مریضوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے کے مطابق یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے رپورٹنگ سسٹم کا جائزہ لینے والے جرنل ملوایکی سینشیل نے مختلف رپورٹوں کی بنیاد پر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی میں 293 اموات کا تعلق ہائیڈروکسی کلوروکوئن سے تھا، اور اس کے برانڈ کا نام پلیکوئنل تھا جو کلوروکوئن کی سسٹر میڈیسن ہے۔یہ تعداد 2019 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں زیادہ ہے، اس دوران 75 اموات سامنے آئی تھیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں ملیریا کی دوا کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine کو کورونا کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی تجویز دی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لیے سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کر دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…