بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

نئے کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے والا جسم کا نیا ہتھیار سامنے آگیا،ماہرین نے نئی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2020 |

نیویارک(این این آئی)نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے دنیا بھر میں لاکھوں اموات ہوئیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ بیشتر مریضوں میں اس کی شدت معمولی یا معتدل ہوتی ہے۔اس حوالے سے طبی ماہرین کی جانب سے مسلسل کام کیا جارہا ہے کہ آخر کورونا وائرس کے شکار بیشتر افراد میں اس کی شدت معمولی یا معتدل کیوں ہوتی ہے۔اب دریافت کیا گیا ہے کہ عام نزلہ زکام کا

باعث بننے والے کورونا وائرسز قوت مدافعت کو نئے کورونا وائرس کی شناخت کرنے کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طبی جریدے جرنل سائنس میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مدافعتی خلیات جن کو ٹی سیلز کہا جاتا ہے، عام نزلہ زکام کا باعث بننے والے کورونا وائرسز کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ نئے کورونا وائرس کے مخصوص مقامات بشمول اسپائیک پروٹین کو بھی شناخت کرلیتے ہیں۔مدافعتی نظام کی اس یادداشت سے ممکنہ وضاحت ہوتی ہے کہ بیشتر افراد میں کووڈ 19 کی شدت معمولی یا معتدل کیوں ہوتی ہے۔محققین نے زور دیا کہ فی الحال یہ قیاس آرائی ہے اور اس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں ٹی سیلز کس حد تک کردار ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی سیلز ان لاتعداد مالیکیولز اور خلیات کا محض ایک حصہ ہیں جن سے مل کر ہمارا مدافعتی نظام تشکیل پاتا ہے۔امریکا کے لا جولا انسٹیٹوٹ کی اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم اب ثابت کرسکتے ہیں کہ عام نزلہ زکام کا باعث بننے والے کورونا وائرسز کے خلاف ٹی سیلز کی یادداشت اسے نئے کورونا وائرس کی شناخت میں مدد دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ مدافعتی نظام کی تحریک سے بیشتر افراد کو کووڈ 19 کے خلاف مختلف نوعیت کا تحفظ ملتا ہے۔ان کے بقول مضبوط ٹی سیلز ردعمل یا ٹی سیلز کا بہتر ردعمل ممکنہ طور پر آپ کو زیادہ برق رفتار اور مضبوط ردعمل کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں

ثابت کیا گیا تھا کہ 50 فیصد ایسے افراد جو کووڈ 19 کے شکار نہیں ہوئے، کے جسم میں ایسے ٹی سیلز موجود ہیں جو نئے کورونا وائرس کو شناخت کرسکتے ہیں۔یہ صلاحیت دنیا بھر کے لوگوں میں دیکھی گئی اور محققین کا خیال ہے کہ یہ مدافعتی یا امیونٹی ممکنہ طور پر ماضی میں دیگر کورونا وائرسز کے اثر سے متاثر ہونے کا نتیجہ ہوتی ہے، خاص طور پر عام نزلہ زکام کا باعث بننے والے کورونا وائرسز۔

اس نئی تحقیق میں محققین نے 2015 سے 2018 کے دوران جمع کیے گئے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا، یعنی یہ نمونے اس وقت کے تھے جب کورونا وائرس سامنے نہیں آیا تھا۔ان نمونوں میں ٹی سیلز کو دریافت کیا گیا جو نئے کورونا وائرس کے سو سے زائد مخصوص مقامات پر ردعمل ظاہر کرتے تھے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ایسے مضبوط مالیکیولر شواہد سامنے آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ

ٹی سیلز کی یادداشت عام کورونا وائرسز اور نئے کورونا وائرس کے ملتے جلتے جینیاتی سیکونسز کو دیکھ سکتی ہے۔محققین نے نشاندہی کہ یہ ٹی سیلز وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز سے مختلف ہیں اور یہ مدافعتی نظام ایک اور ہتھیار ہے جو وہ کسی جراثیم کو خلیات سے متاثر کرنے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔عام نزلہ زکام کے وائرسز کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز ان وائرسز تک محدود ہوتی ہیںاور نئے کورونا وائرس کے خلاف متحرک نہیں ہوتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…