جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگست تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چالیس لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ، ملک میں طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)طبی ماہرین نے ملک میں کورونا سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی اور جولائی اگست تک متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ایک انٹرویومیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال آئندہ ماہ مزید خطرناک ہو سکتی ہے اور جولائی،اگست تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 سے 40 لاکھ تک جاسکتی ہے

جب کہ اموات بھی بڑھ 80 ہزار تک پہنچ سکتی ہیں۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے پروفیسر سعید خان نے بھی ان ہی خدشات کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا کے جتنے مریض سامنے آرہے ہیں اور جتنی اموات ہورہی ہیں وہ آنے والے وقتوں میں 4 سے 5 گنا تک بڑھ سکتی ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں نے احتیاط نہ کی تو مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی بڑھ جائے گی۔طبی ماہرین نے کورونا کے ٹیسٹوں کی شرح میں اضافہ کے ساتھ مریضوں کی تعداد بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا۔خیبر پختونخوا کے پرائیویٹ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم صوبے میں صرف 22 فیصد افراد کے ہی ٹیسٹ ہی کیے جارہے ہیں، سرکاری اور نجی لیبارٹریز میں زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں تو اگلے ماہ تک کیسز بہت زیادہ ہوجائیں گے۔خیبرپختونخوا کے نجی اسپتال کے پروفیسر مختیار زمان کے مطابق صوبے میں اگر ایک لاکھ ٹیسٹ یومیہ کیے جائیں تو کیسز کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ملتان سے ڈاکٹرز پائنیئر یونٹی کے صدر ڈاکٹر شاہد راؤ کا کہنا ہے کہ کورونا کا ایک مریض 10 سے زائد افراد میں کورونا پھیلا سکتا ہے اس لیے مریضوں کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے اور جس تیزی سے ملک میں مثبت رپورٹس آ رہی ہیں کسی دن 6 ہزار تو کبھی 6 ہزار سے زائد، یہ نمبر اس سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں جو حکومت بتا رہی ہے۔محققین کے مطابق ملک میں بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کورونا سے متاثر ہیں، لیکن ان کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…