منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف میں کرونا کا خطرناک حد تک اضافہ، تمام سرجری و آپریشن ملتوی کردیے گئے

datetime 6  جون‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن) پنجاب کے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے میں کوروناکی شرح سب سے زیادہ ہے، اب تک 12 ڈاکٹراور 2 نرسیں کورونا سے شہید ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پنجاب کے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے میں کوروناکی شرح سب سے زیادہ ہے، 20 فیصد ڈاکٹر اور ہیلتھ پروفیشنلزکورونا سے متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں طبی عملے کے 2940 ٹیسٹ کرائے گئے، طبی عملے کے562افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفریدظفر کاکوروناٹیسٹ مثبت آیا۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک 12 ڈاکٹراور 2 نرسیں کورونا سے شہیدہوئیں، ایم ایس جنرل اسپتال صلاح الدین، ڈاکٹرسلمان حسیب،ڈاکٹرعاطف چوہدری، ڈاکٹرخضرحیات بھی کورونا کا شکار ہوئے جبکہ ڈاکٹرمعروف وینس اور ینگ ڈاکٹرزمیں بھی کوروناسے متاثر ہوئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کوروناکے باعث اسپتالوں میں ہرقسم کی سرجری اور آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں، سیکرٹری صحت سپیشلا ئزد ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا ہے کہ کرونا وارڈز میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز ودیگر عملے کو حفاظتی لباس و ماسک فراہم کیے جارہے جبکہ چئیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود دن رات مریضوں کی خدمت کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کروناوائرس میں مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹرز و دیگر عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…