بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کرونا وائرس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کی شروع کردہ پلازما تھراپی نے حیران کن نتائج دینا شروع کر دیے،انتہائی زبردست پیشرفت

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

حیدرآباد(این این آئی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کی شروع کردہ پلازما تھراپی نے حیران کن نتائج دینا شروع کر دیئے ہیں، حیدر آباد میں ایک اور مریض کو پلازما لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے مریض میں کامیاب پلازما تھراپی کے بعد حیدرآباد سول اسپتال میں 64 سالہ ایک خاتون مریضہ کو پلازما لگا دیا گیا۔

کراچی کے جناح اسپتال میں پلازما تھراپی کے ذریعے کرونا وائرس کا ایک مریض صحت یاب ہو گیا تھا، جس کے بعد سول اسپتال حیدرآباد میں بھی اس کا تجربہ کیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 6 مئی کو نوشہرو فیروز سے لائی گئی مریضہ کو پلازما لگایا گیا، جس کے بعد مریضہ کی حالت بہتر ہوئی ہے۔سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا خاتون کی صحت کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، بلڈ پریشر، نبض کی رفتار اور خون میں آکسیجن کی مقدار کی چیکنگ جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 53 سالہ مریض کی کامیاب پلازمہ تھراپی کی گئی تھی، ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پلازما تھراپی سے 86 فی صد کامیابی مل گئی ہے۔پلازما تھراپی پیسیو ایمونائزیشن کا طریقہ کار ہے، جس میں کرونا کے مریض کو دوسرے لیکن صحت یاب کرونا مریض کے خون سے نکالا گیا پلازمہ لگایا جاتا ہے، کرونا کے مریضوں میں اس کا استعمال چین نے 20 جنوری کو شروع کیا تھا جس کے کامیاب نتائج سامنے آئے تھے۔ اب این آئی بی ڈی نے پاکستان میں بھی اس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…