بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

963 پاکستانیوں کیلئے صرف ایک ڈاکٹر، ایک ہزار 608 پاکستانیوں کیلئے ہسپتال میں ایک بیڈ کی سہولت،20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 افراد پر صحت کے بجٹ کو تقسیم کیا جائے تو سالانہ فی کس کتنے بنتے ہیں؟تفصیلات جاری

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کی تعداد ایک ہزار 279 ہے ، بنیادی مراکز صحت 5 ہزار 527 ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں رولر ہیلتھ سنٹرز 686 ہیں جبکہ ڈسپنسریز کی تعداد 5 ہزار 671 ہے اور ان سب کے لیے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 829 ہے یعنی 963 پاکستانیوں کے لیے صرف ایک ڈاکٹر ہے اور ایک ہزار 608 پاکستانیوں کے لیے اسپتال میں ایک بیڈ کی سہولت موجود ہے۔

عوام کی صحت حکومتوں کی اولین ترجیح کبھی نہیں رہی، یہی وجہ ہے کہ ملک کے صحت کا بجٹ ہمیشہ مجموعی جی ڈی پی کا ایک فی صد سے بھی کم رہا ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران وفاق اور صوبوں کے صحت کا مجموعی بجٹ 203 ارب 74 کروڑ روپے تھا جو جی ڈی پی کا محض صفر اعشاریہ 53 فیصد بنتا ہے۔ ادارہ شماریات کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 افراد پر صحت کے بجٹ کو تقسیم کیا جائے تو سالانہ فی کس 980 روپے 58 پیسے اور ماہانہ 81 روپے 71 پیسے بنتے ہیں۔گزشتہ مالی سال کے اقتصادی سروے کو دیکھیں تو 11 کروڑ 12 ہزار 442 افراد پر مشتمل پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب نے صحت پر 90 ارب 10 کروڑ خرچ کیے یعنی ایک سال کے دوران ایک فرد کی صحت کے لیے 818 روپے 99 پیسے اور ماہانہ 68 روپے 25 پیسے۔میڈیارپورٹ کے مطابق آبادی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آنے والے صوبہ سندھ نے اپنے 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 شہریوں کی صحت پر 62 ارب 50 کروڑ خرچ کیے یعنی سالانہ 1305 روپے فی شہری اور ماہانہ 108 روپے 76 پیسے۔بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 افراد پر مشتمل ہے اور اس نے صحت کا بجٹ 15 ارب 20 کروڑ رکھا یعنی سالانہ 1231 روپے 32 پیسے ایک شہری اور ماہانہ 102 روپے 61 پیسے۔2018-2019 میں خیبر پختونخوا کا فاٹا کے ساتھ انضمام نہیں ہوا تھا جس کے باعث کے پی نے اپنی 3 کروڑ 52 لاکھ 3 ہزار 371 افراد پر مشتمل آبادی کے لیے 23 ارب 50 کروڑ روپے رکھے تھے۔یوں خیبرپختونخوا نے سالانہ 769 روپے 90 پیسے فی فرد جب کہ ماہانہ 64 روپے 15 پیسے خرچ کیے۔وفاق نے گزشتہ مالی سال صحت کے شعبے میں 12 ارب 40 کروڑ خرچ کیے جو کہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے علاوہ وفاق کے دائر ہ ختیار میں آنے والے علاقوں کے لیے بھی تھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…