واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 55 ہزار 942 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 87 ہزار 332 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 41 ہزار 114 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 936 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 لاکھ 27 ہزار 496 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 81 ہزار 795 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 85 ہزار 834 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 41 ہزار 814 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 484 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 62 ہزار 225 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 68 ہزار 143 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 744 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 65 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 60 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 9 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 344 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 739 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 19 ہزار 814 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 643 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 423 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 7 ہزار 661 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 72 ہزار 576 ہو گئے۔برازیل میں کورونا وائرس 11 ہزار 653 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 594 تک جا پہنچی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 841 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 39 ہزار 771 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 685 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 919 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 255 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 14 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 32 ہزار 81 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 706 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 22 ہزار 820 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 555 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔