منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

کرونا جسم کے اندر ہی تباہ،اسرائیل نے وائرس کا توڑ نکال لیا ، حیرت انگیز علا ج دریافت ،سرکاری سطح پر کامیابی کا اعلان کردیا گیا

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

یروشلم( آن لائن )اسرائیل نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعوی کر دیا ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کر لی ہے جس سے کورونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے، یہ اینٹی باڈی کورونا وائرس کو مریض کے جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے علاج کے بارے میں اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں اس علاج کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔بریفنگ کے بعد اسرائیلی وزیردفاع نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کا علاج دریافت کر لیا ہے۔اس سے قبل اسرائیل کی وزارت سائنس نے بھی فروری میں دعوی کیا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے ویکسین تیار کر لی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیر برائے سائنس کا کہنا تھا کہ ہم نے ویکسین تیار کر لی ہے، آئندہ 3 مہینوں تک اس کا انسانوں پر ٹرائل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کوروناو ائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں ا ضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی دوران اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ کورونا وائرس کی دنیا میں تباہی کی بات کی جائے تواس وقت دنیا بھر میںمتاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…