بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

’’اللہ پاک مشکل کی اس گھڑی میں ہم پر اپنا رحم نازل فرمائے ‘‘ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سےجاں بحق افراد کی تعداد 361ہو گئی مصدقہ مریضوں کی بھی تعداد16ہزار سے تجاوز کر گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 361 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 16276 تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جمعرات کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 772 کیسز سامنے آئے ہیں اور 18 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 358 کیسز 12 ہلاکتیں،

پنجاب 393 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز، بلوچستان 4 کیسز اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 358 کیسز سامنے آئے ہیں اور 12 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6053 اور اموات 112 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 53مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1222 ہوگئی ہے۔پنجاب سے اب تک کورونا کے مزید 393 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی۔ترجمان کیمطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 6220 اور ہلاکتیں 106 ہوگئی ہیں۔ترجمان کے مطابق 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک تبلیغی ارکان، 86 قیدی اور 3441 عام شہری میں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1850 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 313 ہوگئی ہے ،شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 978 ہے جب کہ 14 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 180 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ،پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس کے 153 نئے کیسز اور 8 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں میں مجوعی تعداد 2313 اور ہلاکتیں 122 ہوگئیں۔خیبرپختونخوا میں اب تک 614 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 3 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مزید 4 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 228 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…