ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس، بلجیم کے لوگوں کو آلو کی چپس زیادہ کھانے کا مشورہ

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)کورونا وائرس سے بری طرح متاثر براعظم یورپ کے ملک بلجیم میں عوام پر زور ڈالا جا رہا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران وہ ہفتے میں کم از کم 2 بار آلو کی چپس ضرور کھائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی اور کاروبار زندگی مفلوج ہونے کے باعث آلو کی دوسرے ممالک کو ترسیل بند ہونے سے وہاں پر لاکھوں ٹن آلو خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر

بیوپاریوں اور کسانوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ لاک ڈائون کے دوران ہفتے میں کم از کم 2 بار چپس کھائیں۔ بلجیم کے آلو کے کاروبار کی رجسٹرڈ تنظیم بیلگاپوم کے عہدیدار نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہفتے میں 2 بار آلو کی چپس ضرور کھائیں۔تنظیم کے سیکریٹری رومین کولز نے بلجیم کے عوام پر زور دیا کہ وہ ہفتے میں 2 بار آلو کی چپس کھائیں تاکہ آلو کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے اور اس سے آلو کی فروخت بڑھنے سے کسانوں کی آمدنی ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ بیلجیم کے متعدد گداموں میں ساڑھے 7 لاکھ ٹن آلو موجود ہیں جو کہ لاک ڈان کی وجہ سے دوسرے ممالک نہیں بھیجے جا سکتے اور اگر مقامی عوام نے بھی آلو کی چپس زیادہ کھانا شروع نہ کی تو وہ خراب ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آلو کے کاروبار سے متعلق تنظیم ملک کے بڑے اسٹورز اور ہوٹلوں کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ آلو کی چپس بنانے کے حوالے سے حکمت عملی بنانے پر کام کرے گی، ساتھ ہی انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ انہیں لاک ڈان کے دوران ہر ہفتے 2 بار آلو کی چپس کھانی چاہیے۔‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…