پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

یہ دوا کھائیں اور صرف ایک ہفتے میں مکمل ٹھیک ٹھاک! امریکہ ، کینیڈامیںکرونا کے تشویشناک مریض کس دوا کے استعمال سے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جانے لگے؟طبی ماہرین نے بھی اثرات کو متاثر کن قرار دیدیا

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ہونے والے مریض ایک دوا کے استعمال کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں ،ماہرین نے اس دوا کے اثرات کو متاثر کن قرار دیدیا۔ غیر ملکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اینٹی وائرل دوا کا نام Remdesivir ہے جس کے استعمال سے کورونا وائرس کی وجہ سے بخار اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہونے والے مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گیلیاڈ سائنسز کی تیار کردہ یہ دوا امریکا کے شہر شکاگو اور کینیڈا کے مختلف ہسپتالوں میں استعمال کی جا رہی ہے اور جن مریضوں کو بھی یہ دوا استعمال کرائی گئی وہ محض ایک ہفتے میں صحتیاب ہوئے۔ Remdesivir نامی اس دوا کی نشاندہی اس وقت کی گئی تھی جب لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کی ایک اور قسم SARS CoV2 کے علاج کیلئے تجربات کیے جا رہے تھے۔ اگرچہ Remdesivir نامی یہ دوا تجرباتی بنیادوں پر کورونا کے مریضوں کو دی جا رہی ہے لیکن گیلیاڈ سائنسز کی تحقیق کے حتمی نتائج کا دنیا بھر کے ماہرین کو انتظار ہے۔ حتمی نتائج میں دوا کے متاثر کن بتائے جانے کی صورت میں امریکا میں خوراک اور دوا کے سرکاری ادارے ’’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘‘ کی طرف سے اسے فوری منظوری ملنے کا امکان ہے۔دوسری جانب امریکا میں کورونا سے تباہی جاری ہے، مزید 2 ہزار 535 افراد ہلاک ہوئے، تعداد 37 ہزار 158 ہو گئی، 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں، صدر ٹرمپ نے کچھ ریاستوں میں سخت لاک ڈائون کی مخالفت کی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی، ریاست نیو یارک میں 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بعض امریکی ریاستوں میں سخت لاک ڈائون کی مخالفت کر دی۔ وائٹ ہاس میں بریفننگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مینیسوٹا، مشی گن اور ورجینیا میں کچھ اقدامات بہت سخت ہیں۔صدر ٹرمپ نے چین کی ووہان لیب کیلئے امریکی گرانٹ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا، یہ امداد 2015 میں صدر اوباما نے دی تھی، امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین نے اندورنی حالات سے آگاہی نہیں دی، جس پر وہ خوش نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کسانوں کے لیے 19 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…