ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کلونجی کورونا وائرس میں مفید ہے ، معروف حکیم کی انتہائی مفید باتیں

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)ہربل اسلامک سسٹم آف میڈیسن میں صدیوں سے استعمال ہونے والی دوا کلونجی پردنیا بھر میں ہزاروں مطالعے اور لاکھوں کلینکل ٹرائلزجاری ہیں۔ کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفا ہے یہ بات جدید تحقیقات نے بھی ثابت کردی ہے۔ ابتک کی گئی تحقیق کے مطابق کلونجی اینٹی وائرل’اینٹی بیکٹیریل’ڈائیریٹک ‘اینل جیسک’برونکوڈائی لیٹر ثابت ہوئی ہے

اور کینسر، لیوکیمیا، ایچ آئی وی ایڈز، ذیا بیطس، بلڈ پریشر ہائپر کولیسٹرول ایمیا ‘میٹا بولک ڈیزیززاور جدید وائرل ڈیزیززخاص طور پر کورونا وائرس کے علاج میں انتہائی موثر پائی گئی ہے۔ اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اورہیلتھ کئیر پروفیشنل حکیم قاضی ایم اے خالد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرسC-19کے علاج و حفظ ماتقدم کے حوالہ سے کلونجی ‘دارچینی ہر ایک دوگرام ایک کپ پانی میں جوش دیکرہربل چائے بنا ئیں اورایک چمچ شہد ملا کر صبح د وپہرشام استعمال کریں( صرف کلونجی کی ہربل چائے بھی یہی فوائد رکھتی ہے)۔غذا میں ایک سیب روزانہ نہار منہ کھائیں جبکہ مٹر کا سوپ ہلدی اور کالی مرچ ڈال کر استعمال کریں یہ کورونا وائرس میں مبتلا افرادکے ساتھ ساتھ حفظ ماتقدم کے طور پر بھی فائدہ مند ہے ۔یہ علاج دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں کیا جارہا ہے اور اس کے انتہائی حوصلہ بخش نتائج مل رہے ہیں حکیم قاضی ایم اے خالد نے کہاکہ فلوریڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے نیز اینٹی کینسرکیمیو تھراپی کے مضراثرات و مضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں کلونجی کے استعمال سے مریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیاکلونجی کے مرکب کے استعمال سے ایمیون سسٹم کی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے اسی وجہ سے یہ کورونا وائرس میں بھی مفید ثابت ہو رہی ہے ۔

اس حوالہ سے کلونجی پر تازہ ترین تحقیق فیکلٹی آف ٹیکنالوجی’یونیورسٹی آف سائدہ ‘الجیریا میں کی گئی ہے۔عربی میگزین الاثنو الدوائی کیمطابق کلونجی کے تیل سے انسانی دفاعی نظام میں بہتری اورسرطانی زہریلے اثرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ النباتات الطبی نامی عربی جریدے کیمطابق کلونجی کے تیل کی تاثیر سے متعلق اور خون کے سفید گلوب پر ثیموکینون(وائٹ بلڈ سیلز)کے مجموعہ کے اثرات پر کامیاب تجربہ کیا گیاہے۔جرنل آف مولیکولر بیالوجی رپورٹس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کلونجی کورونا وائرس C-19میں مفید ثابت ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…