لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے دو سالہ دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں اب تک 200 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ جس کے باعث غریب شہریوں کے لئے ادویات کا حصول مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سال کے عرصے کے دوران
ادویات کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹ لیتے ہوئے 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا حکم دے چکے ہیں لیکن دوا ساز اداروں نے وزیراعظم کا یہ حکم نامہ بھی ہوا میں اڑا دیا ہے۔