پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

لوگوں نے کورونا سے بچنے کیلئے جنگل کارخ کرلیا

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

کوالالمپور(این این آئی )ملائیشیا میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون اور رکاوٹوں کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگوں نے وائرس سے بچنے کے لیے جنگل کا رخ کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے ایک گاوں جیمری میں ایک شخص کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پوری آبادی میں خوف پھیل گیا جس کے بعد لوگوں نے گاوں چھوڑنے کی

کوشش کی تو رکاوٹوں کے باعث گاوں سے باہر نہ نکل سکے اور پھر انہوں نے قریب ہی واقع جنگلوں کی طرف رخ کرلیا۔مقامی افراد کا کہناتھاکہ ہم خود کو آئسولیٹ کرنے واپس جنگل میں جارہے ہیں جہاں ہم اپنے لیے غذا بھی تلاش کریں گے، ہمیں پتا ہے کہ جنگل سے کس طرح غذا حاصل کی جاسکتی ہے، ہم وہاں پر کئی چیزیں اگا بھی سکتے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق گاوں میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آنے کے بعد اسے لاک ڈاون کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ملائیشیا میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 50 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…