اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک ہی دن میں پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہو گئی۔ معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کرتا ہوں، دونوں مریضوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتان سے واپسی پر اس بارے میں ایک پریس کانفرنس کروں گا۔ اس سے قبل کرونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا۔ مریض کا علاج جاری ہے۔
220/ I can confirm first two cases of corona virus in Pakistan. Both cases are being taken care of according to clinical standard protocols & both of them are stable. No need to panic, things are under control. I will hold press conf tomorrow on return from Taftan.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 26, 2020