اگر آپ ذہنی طور پر تھکے ہوئے ہیں تو بس کچن میں جائیں  اور یہ ایک کام کریں ، دوران تحقیق حیرت انگیز نتائج

20  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرن ڈیسک)عام طور پر روزمرہ گھر کے کام کاج میں یکسانیت کی وجہ سے انسان اکتا جاتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلو کام کاج خاص طور پر برتن دھونے کو ذہنی دباؤ کم کرنے کی مشق کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جس کے باعث تھکے ہوئے دماغ کو آرام پہنچایا جاسکتا ہے۔برتن دھونے کے کام کو روایتی طور پر اکتا دینے والا اور مشقت کا کام سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ کام دن کے اختتام پر ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے ایک موثر طریقے کے طور پر کام کرسکتاہے۔فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اس بات پر تحقیق کی کہ روزمرہ کے گھریلو کام کاج کرنے کے دوران کیا ذہنی دباؤ اور پریشانی کا علاج کیا جاسکتا ہے؟ تحقیق سے ثابت ہوا برتن دھونا موجودہ لمحے کی سوچ اور خیالات پر توجہ مرکوز رکھنے کی ایک مشق ہے یا اپنی سوچوں سے آگاہی حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔اس مقصد کے لیے کی گئی ایک تحقیق میں ماہرین نے 51 لوگوں کو لیا،جنھیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا اور برتن دھونے سے قبل اور بعد میں شرکاء کی شخصیت کے مثبت اور منفی پہلو اور نفسیاتی کیفیت کامعائنہ کیا گیا۔تحقیق کاروں ایک گروپ سے کہا کہ وہ برتن دھونے سے قبل مائنڈ فل نیس کے بارے میں ایک پیراگراف کا مطالعہ کریں اور برتن دھونے کے دوران صابن کی بو، پانی کی گرمی اور برتنوں کو تھمانے کے احساس کا تصور کریں، اس کے بعد انھیں 18 صاف برتن دھونے کے لیے دیے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو براہ راست برتن دھونے کے لیے بھیج دیا گیا۔

جن شرکاء کو ہدایات دی گئی تھیں، انھوں نے اپنی گھبراہٹ پر 27 فیصد قابو پالیا اور ان کی ذہنی بیداری میں 25 فیصد اضافہ ہوا، دوسری جانب جس گروپ نے بغیر ہدایات کے برتن دھوئے ، ان کی ذہنی سطح میں کوئی فرق ظاہر نہیں ہوا ۔محققین نے اخذ کیا کہ روزمرہ کی جانے والی مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہوکر مائن مائنڈ فل نیس اور اس کے مثبت اثرات کو پیدا کیا جاسکتا ہے.سائنسی جریدے ‘جرنل مائنڈ فل نیس ‘میں محققین نے بتایا کہ جن لوگوں نے برتن دھونے سے پہلے مائنڈ فل نیس کی تکنیک حاصل کی تھی، ان میں ذہنی بیداری زیادہ تھی اور اس کام کے لیے ان میں منفی اثرات کم تھے،جس کی وجہ سے انھوں نے برتن دھونے میں کم وقت لگایا تھا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…