لاہور (این این آئی) پاکستان کے15 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سندھ کے4، بلوچستان سے 2اور پنجاب کے 9مقامات سے پولیو وائرس ملا ہے۔محکمہ انسداد پولیو پروگرام سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 15 شہروں سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔سندھ کے4 اور بلوچستان سے2مقامات سے پولیو وائرس ملا، رپورٹ کے مطابق13نمونوں میں ٹائپ ون
اور 2میں ٹائپ ٹو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب کے7مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ2مقامات سے پولیو کا ٹائپ ٹو پکڑا گیا۔حکام کے مطابق گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ان شہروں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد میں قوت مدافعت مطلوبہ معیار سے کم ہے جو کسی بھی وجہ سے پولیو قطروں سے محروم رہ گئے ہیں۔