ادویات کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی دعویٰ گمرا ہ کن نکلا قیمتیں کتنا عرصہ پہلے کم کی گئیں؟ اہم انکشاف کر دیا گیا

27  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن ) دویات کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی دعویٰ گمرا ہ کن۔تفصیلات کے مطابق 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ6ماہ پرانا نکلا جس کا اعلان کابینہ کے حالیہ اجلاس میں دوبارہ کیا گیاہے ۔ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ 89ادویات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن 6ماہ پرانا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے

چھ ماہ قبل ہی نوٹی فکیشن جاری ہو گیا تھا۔دوسری جانب قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اجلاس میں ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندوں کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے والی کمپنیوں کی فہرست طلب کر لی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس کنونیر نثار چیمہ کی سربراہی میں منعقد ہوااجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سی ای او ڈریپ اور وزارت نیشنل ہیلتھ کے حکام شریک ہوئے جبکہ ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندے شریک نہیں ہوئے جس پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ وزیر اعظم کے ہدایت کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے والے کمپنیوں کو وضاحت کیلئے طلب کیا تھا مگر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں جس پر ڈریپ حکا م کو ہدایت کی گئی کہ اگلے اجلاس میں قیمتوں میں کمی نہ کرنے والی کمپنیوں کی فہرست فراہم کی جائے اجلاس میں ڈریپ حکام نے کمیٹی کو ڈریپ کی کارکردگی اور ادارے کو بہتر بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈریپ کا کام ادویات و ادویہ ساز اداروں کی رجسٹریشن، ایوالوایشن، لائسنسنگ، پرائسنگ وغیرہ کرنا ہے اسی طرح ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لیبارٹری ٹسٹنگ اور پوسٹ مارکیٹنگ سرویلنس کرنا بھی اس ادارے کی ذمہ داری ہے جس کیلئے کام جاری ہے

اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر بھی غور ہواڈریپ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 889 ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا جن میں 464 کی قیمتوں میں آضافہ جبکہ 395 میں کمی کی گئی ہے اور اس کے بعد 78 ایسی ادویات تھیں جن کی قیمتیں زیادہ تھیں کو دوبارہ کم کیا گیا ہے ڈریپ حکام نے بتایاکہ گزشتہ 12 سالوں سے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا

اس موقع پر سی ای او ڈریپ نے کہا کہ ہم تاریخ کے اہم دور میں ہمیں طے کرنا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ ادویات کے سلسلے میں بین الاقوامی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہماری مجبوری ہے ہم ڈریپ کو عالمی معیار کے مطابق لانا چاہتے ہیں اور ملکی سطح پر تیار ہونے والی ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…