جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے بریسٹ کینسر کی پانچ سال قبل تشخیص کرنیوالا بلڈ ٹیسٹ دریافت کرلیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)چھاتی کا سرطان یا بریسٹ کینسر خواتین میں سب سے عام کینسر ہے اور اکثر اس کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب صورتحال کافی خراب ہوجاتی ہے۔تاہم اب سائنسدانوں نے ایسا خون کا ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بریسٹ کینسر کو کسی قسم کی علامات سے 5 سال قبل ہی پکڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔کینسر زدہ خلیات ایسے پروٹین تیار کرتے ہیں جن کو اینٹی جینز (ٹی اے ایز) کہا جاتا ہے جو جسم کو

ان کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ناٹنگھم یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ رسولی سے جڑی یہ اینٹی جینز کینسر کا عندیہ ہوسکتے ہیں اور خون کے سادہ ٹیسٹ اس جسمانی مدافعتی ردعمل کی شناخت کی جائے گی جو اس مواد پر ہوتا ہے جو رسولی والے خیالات بناتا ہے۔محققین نے بریسٹ کینسر کے 90 مریضوں کے خون کے نمونے اس وقت لیے جب ان میں مرض کی تشخیص ہوئی اور ان کا موازنہ ان 90 مریضوں کے نمونوں سے کیا گیا جو بریسٹ کینسر کے شکار نہیں تھے۔محققین نے اسکریننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا جس سے انہیں خون کے نمونوں میں بریسٹ کینسر سے جوڑے جانے والے ٹی اے ایز کے خلاف حرکت میں آنے والے اینٹی باڈیز کی موجودگی کا فوری علم ہوا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ بریسٹ کینسر اینٹی جینز کے خلاف اینٹی باڈیز حرکت میں آتی ہیں اور ہم خون میں ان اینٹی باڈیز کی موجودگی سے کینسر کو درستگی سے پکڑ سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق کینسر کے مریضوں میں 5 ٹی اے ایز کے پینل کو درستگی سے شناخت کیا گیا اور کینسر سے آزاد 84 فیصد نمونوں میں ان کی درست تشخیص کی گئی۔محققین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ٹیسٹ کو بنانے اور اس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے مگر موجودہ نتائج حوصلہ بخش ہیں اور اس سے بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار جب ہم اس کی ایکوریسی کو بہتر بنالیں، تو اس سے خون کے ایک نمونے سے اس مرض کو جلد پکڑنے کے دروازے کھل جائیں گے۔اب سائنسدانوں کی جانب سے 800 مریضوں کے نمونوں پر اس کی آزمائش کررہے ہیں اور ان کا تخمینہ ہے کہ یہ ٹیسٹ اگلے 4 سے 5 سال کے دوران ہسپتالوں میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…