لاہور (آن لائن) ملک بھر میں پولیو کے 77اور پنجاب میں 5کیس سامنے آنے کے بعد صوبے کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کردی ہے۔ جن اضلاع میں مہم شروع کی گئی ہے۔ ان میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، منڈی بہائوالدین اور جہلم شامل ہیں۔ جن میں
انسداد پولیو کی گیارہ ہزار ٹیمیں 28 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں جبکہ ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ان اضلاع میں پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ماتحت افسران کو فیلڈ میں جانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔