جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

80لاکھ گھرانوں کو بلاتفریق صحت انصاف کارڈ فراہم کرنیکا اعلان صرف ن لیگ کے گڑھ میں کتنے کارڈ دئیے جائینگے؟جانئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہاہے کہ لاہور سے انصاف کارڈ کا آغاز کررہے ہیں، پنجاب میں تقریباً 4 کروڑ افراد انصاف صحت کارڈ ست مستفید ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے جاری بیان میں کہا کہ انصاف کارڈ وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب کا وعدہ تھاجس کا آغاز لاہور سے کررہے ہیں، انصاف کارڈ کے حامل

افراد 7 لاکھ 20 ہزار تک کا علاج نجی ہسپتالوں میں کرواسکیں گے۔حماد اظہر نے واضح کیا کہ انصاف کارڈ کی سہولت80 لاکھ خاندانوں کو فراہم کی جائے گی جبکہ صرف لاہور میں ساڑھے 4 لاکھ گھروں کو کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ نصاف صحت کارڈبلاتفریق کسی بھی شخص کودیاجائیگا۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور نے کہاکہ ملکی معیشت سے متعلق سخت فیصلے کرنے پڑے جس کے بعد روپیکی قد رمیں بہتری آئی ہے، نچلے طبقے کو اوپر لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے سابقہ حکومتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ سوچ رہا ہے کہ ابھی تک ہمیں کوئی لوٹنے نہیں آیا، مسلم لیگ نواز خزانے کو خالی چھوڑ کر گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے جو مشکل فیصلے کیے اس کے ثمرات نظر آرہے ہیں۔حماد اظہر نے واضح کیا کہ حکومت اب تک 10 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرچکی ہے انشاء اللہ معیشت کے اندر استحکام نظر آئیگا، ملکی استحکام کو کسی طور خطرے میں نہیں ڈالا جائیگا ،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اب یہ بات کسی کو نظر آئے یا نہ آئے5 سال کے اندر تمام ادارے مشترکا کاوش سے اس ملک کو عظیم تر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھیں ضرور ہیں لیکن 82 ارب روپے کی بجلی چوری بھی روکی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک کی 70فیصدآبادی زراعت سے وابستہ ہے،صنعت کاروں سے پوچھیں کہ میٹنگ کیسی رہی،ملاقات میں کاروباری حضرات،صنعت کارموجودتھے، اسی لیے صنعتکاروں نے اس بات کا اعتراف کیاہے کہ واقعی حکومت کومشکل فیصلے کرنے پڑے۔حماد اظہر کے مطابق مدارس کے بچوں کو سیاسی ہتھکنڈوں میں استعمال ہونے نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور کے مطابق 29ممالک سے ڈیٹاآیاہے،ابھی بھی پاکستانیوں کے11ارب ڈالرباہرہیں،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اسمبلی فلورپرخود کہاتھا200ارب ڈالربیرون ممالک پڑے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…