متبادل ادویات کی رجسٹریشن مینوئل کے بجائے کمپیوٹرائزڈ نظام پر منتقل

26  اگست‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ہیلتھ اینڈ او ٹی سی کو2014سے اب تک متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے مجموعی طور پر کل21867 درخواستیں موصول ہوگئیں،متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے دائر درخواستوں کو مینوئل نظام سے کمپیوٹرائزڈ نظام پر

منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے 2014 سے اب تک متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے موصول ہونے والی21 ہزار867 درخواستوں کی عبوری لسٹ تیار کر لی، ڈریپ نے عبوری لسٹ کو ادویہ ساز کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے 15 ایام کے اندر ان سے رائے طلب کرلی ہے تاکہ لسٹ کو حتمی شکل دے کر اس کو آٹومیشن نظام پر ڈالا جاسکے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ہیلتھ اینڈ او ٹی سی کو2014سے اب تک متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے مجموعی طور پر کل21867 درخواستیں موصول ہوئی ہے۔متبادل دواں کی رجسٹریشن کیلیے ملک بھر میں قائم تمام ادویہ ساز کمپنیوں نے درخواستیں دائر کی ہے ، کمپنیوں نے جن متبادل ادویات کی رجسٹریشن کیلیے درخواستیں دی ہیں ان میں ٹیبلٹ، کیپسول، ڈراپ، ساشے، سیرپ، سافٹ جل،سوپ، آئل، کریم، لوشن، شیمپو، آئنمنٹ، جیل،لیکوئڈ، طاقت کی گولیاں،فیس واش، ماتھ واش، سپرے،سن بلاک،سن اسکرین، رنگ گورا کرنے والی کریم،پاڈر، ملک، ٹیوب، فیڈ اور دیگر ادویات شامل ہیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پہلی مرتبہ متبادل ادویات کی رجسٹریشن کیلیے موصول تمام درخواستوں کی عبوری لسٹ تیار کرتے ہوئے اسے متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرلیا ہے،ڈریپ نے متعلقہ کمپنیوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ عبوری لسٹ پر 15روز کے اندر اپنی آرا ڈریپ ہیڈ آفس میں جمع کرائیں تاکہ ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ادویات کی لسٹ کو حتمی شکل دی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…