اسلام آباد(آن لائن)بلوچستان کے 6 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم پیر سے شروع ہوگئی ہے جو 7 روز جاری رہے گی۔مہم کے دوران 5 سال کی عمر تک کے 5 لاکھ بچو ں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔ مہم کے لئے تقریباً 9ہزار
موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بچوں کو گھر ،گھرجاکرپولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔جن اضلاع میں مہم چلائی جارہی ہے ان میں نصیرآباد، جعفرآباد اورجھل مگسی شامل ہیں جبکہ کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں مہم اس ماہ کی 29 تاریخ کو شروع ہوگی۔