لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے اچانک دورہ کے دوران ناقص کارکردگی پر ایم ایس کو فوراً اس کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔اس موقع پر چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی، گائنی وارڈ اور بچوں کے وارڈ کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر صحت پنجاب
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہاکہ ہسپتال میں فوری طورپر سینٹرل آکسیجن سپلائی کا نظام نصب کیا جائے۔ ہسپتال کے ہر کمرے میں دو اضافی اے سی نصب کئے جا رہے ہیں۔نرسنگ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 48گھنٹے کے اندر واکنگ انٹرویوز کرکے بھرتی کا عمل مکمل کیاجائے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ24نرسز کوصرف پیڈز ایمرجنسی اور بچوں کے وارڈ کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔ بھرتی کی جانے والی نرسز کو چلڈرن کمپلیکس لاہورسے باقاعدہ پیشہ وارانہ تربیت دلوائی جائے گی۔