اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیمتوں کے حوالے سے سپیشل آڈٹ کا کرانے کاحکم جاری کر دیا ۔ ہفتہ کو عامر کیانی کی ہدایت پر وزارت قومی صحت نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہاگیاہے کہ آڈیٹر جنرل سے درخواست کی گئی ہے کہ ڈریپ کا 2013 سے 2018 تک قیمتوں کے حوالے سے سپیشل آڈٹ کیا جائے۔ خط میں کہاگیاکہا آڈٹ کا مقصداس بات کا انداز لگانا ہے قیمتوں کا تعین منصفانہ اور شفاف پالیسی کے مطابق
اور قانون کی رو سے کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق ڈریپ کے حوالے سے اکثر میڈیا میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آتے ہیں ۔ عامر کیانی نے کہاکہ اس امر کی ضرورت ہے کہ اس ادارے کو شفافیت اور کارکردگی کے اعلی معیار پر چلایا جائے۔ عامر کیانی نے کہاکہ اس سے ادارے کے حوالے سے عوام میں اعتماد پیدا ہو گاتاکہ عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی رسائی ممکن ہو۔ عامر کیانی نے کہاکہ اسی تناظر میں آڈیٹرجنرل سے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کا 2013 سے لیکر اب تک سپیشل آڈٹ کیا جائے۔