اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 2 رورل ہیلتھ سنٹرز اور 9نئے بنیادی ہیلتھ یونٹس بنا رہے ہیں،اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 300 سے بڑھا کر 600 کی جائے گی۔ وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت اسلام آباد یونین کونسل کے چےئرمینوں کا اجلاس ہوا عامر محمود کیانی نے کہاکہ اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 300 سے بڑھا کر 600 کی جائے گی۔
عامر کیانی نے کہاکہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کئے جا رہے۔عامر محمود کیانی نے کہاکہ اسلام آباد میں چار بڑے ہسپتال قائم کئے جائیں۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ دس ارب روپے کی لاگت سے ایک نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ پولی کلینک کی نئی بلڈنگ بنا رہے ہیں۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ نرم کے ہسپتال کاتوسعی منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔عامر محمود کیانی نے کہاکہ ریجنل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی ہیلتھ یونٹس کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔