وہ عام بیماری جومردوں اورخواتین میں بانجھ پن کی وجہ بن جاتی ہے

26  فروری‬‮  2019

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے۔اور اب طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ذیابیطس مرد و خواتین دونوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔امریکا میں ہوئی ایک طبی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جس سے مردوں اور

خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔وہ مرد جو ذیابیطس کا شکار ہیں ان کے اسپرم کا ڈی این اے متاثر ہوتا ہے، جس سے ان کی تعداد کم سے کم ہوتی جاتی ہے اور بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین میں ذیابیطس کو پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS) اور دیگر مسائل سے جوڑا جاتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔ذیابیطس کے مرض میں جسم کا گلوکوز کو کنڑول کرنے کے عمل متاثر ہوتا ہے، جس کے باعث بچہ دانی میں حمل ٹھہرنے کا عمل مشکل ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کا شکار خواتین میں اسقاط حمل کا خطرہ 30 سے 60 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ذیابطیس کا شکار مرد و خواتین والدین بننے کی کوشش ضرور کرسکتے ہیں البتہ ان کے بچوں میں بھی یہ مرض منتقل ہونے کے 50 فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ غذائیت سے بھرپور ڈائیٹ اور اپنے لائف اسٹال میں مثبت تبدیلی اس مسئلے کو حل کرسکتی ہے، جبکہ وزن میں کمی، چینی سے دوری، روزانہ ورزش اور تمباکو نوشی سے دوری اس مشکل کو مزید حل کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…