کیا آپ آج تک اپنے دانت غلط طریقے سے برش کرتے رہے ہیں؟

5  فروری‬‮  2019

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ماسوائے اس صورت میں جب آپ کو سانس میں بو اور مسوڑوں کے امراض سے کوئی مسئلہ نہ ہو، دانتوں کی صفائی ان اہم ترین عادات میں سے ایک ہے جن پر لوگ بچپن سے عمل کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ آج تک غلط طریقے سے دانتوں پر برش کرتے آئے ہیں؟ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن (سی ڈی سی)

کی تحقیق میں ہزاروں نوجوانوں کی دانتوں کی صفائی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اکثر افراد بہت زیادہ مقدار میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ بہت زیادہ ٹوتھ پیسٹ بہت کم کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے تو اس تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ یہ عادت نقصان دہ ہے۔ تحقیق کے مطابق کم عمری میں بہت زیادہ فلورائیڈ کا استعمال جب دانتوں کی نشوونما مکمل نہ ہوئی ہو، دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یعنی دانتوں کی رنگت اڑ سکتی ہے اور عجیب بدنمائی نمایاں ہوسکتی ہے۔ فلورائیڈ ایسا کیمیکل ہے جو غذاﺅں، پینے کے پانی اور ٹوتھ پیسٹ میں موجود ہوتا ہے جس سے دانتوں کی فرسودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے اور انہیں مضبوط کرتا ہے۔ مگر اس کی زیادہ مقدار نقصان پہنچاتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ بیشتر افراد دن میں ایک بار ہی دانتوں کی صفائی کرتے ہیں جبکہ طبی ماہرین نے صبح اور رات 2 بار برش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تحقیق میں والدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بچوں کے دانتوں کی صفائی کے عمل کی نگرانی خود کریں اور زیادہ مقدار میں استعمال نہ کرنے دیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…