جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان جذام کے مرض پر قابو پانے کے بیشتر اہداف حاصل کرنے میں کامیاب

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال جنوری کے آخری اتوار کو ’عالمی یوم جذام‘ منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے افراد میں جذام (کوڑھ) کے مرض سے متعلق لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے، کیوں یہ مرض کچھ دہائیاں قبل دنیا کا خطرناک ترین مرض تھا۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس مرض کے متاثرہ افراد بہت زیادہ تھے۔

تاہم ملک میں اس مرض کے علاج میں اس وقت پیش رفت ہوئی جب 6 دہائیاں قبل ڈاکٹر رتھ فاؤ جرمنی سے پاکستان تشریف لائیں اور یہاں پر مرض کی سنگینی کو دیکھ کر یہیں کی ہو کر رہ گئیں۔ پاکستان سے جذام کے مرض پر قابو پانے کے اہداف حاصل کرنے میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، اگرچہ انہیں دنیا سے رخصت ہوئے 2 سال گزر چکے ہیں، تاہم قوم اب بھی انہیں یاد کرتی ہے۔ عالمی یوم جذام کے موقع پر کراچی میں واقع ماری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں اب بھی سالانہ جذام کے 400 مریض رجسٹرڈ ہوتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر پاکستان اس مرض کے علاج کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ماری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کے چیف ایگزیکٹو افسر مارون لوبو کے مطابق لیپروسی سینٹر نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جذام کے خاتمے کے لیے جاری کردہ ہدایات اور حکمت عملی برائے 2016 سے 2020 کے اہداف مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی ہر سال اوسطا 400 نئے مریض رجسٹرڈ کئے جاتے ہیں، جب کہ سے زیادہ مریض صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ہوتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبہ سندھ میں نئے مریضوں کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہے اور سال 2018 میں سندھ بھر میں 194نئے مریض رجسٹرڈ کیے گئے جو ملک کے مجموعی مریضوں کا 47 فیصد ہیں۔ ساتھ ہی بیان میں کہا گیا کہ سندھ میں جذام کے سب سے زیادہ مریض دارالحکومت کراچی میں رجسٹرڈ ہوئے۔ لیپروسی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں 24 فیصد اور پنجاب میں 22 فیصد مریض رجسٹر کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیپروسی سینٹر میں گزشتہ 6 دہائیوں سے جذام کے 57 ہزار 960 کے مریض رجسٹرڈ کیے گئے، جن میں سے 99 فیصد مریضوں کا علاج مکمل ہو چکا ہے اور ان میں سے 91 فیصد مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر عام زندگی گزار رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…