جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

توند کی چربی کو تیزی سے گھٹانے کے لئے آپ اس مشروب کو نہار منہ پئیں

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس مشروب کو نہار منہ پینا توند کی چربی تیزی سے گھٹا دے عمر کے ساتھ جسمانی وزن میں اضافہ قدرتی ہوتا ہے اور کوئی بری بات بھی نہیں۔ تاہم اگر یہ اضافہ بہت زیادہ ہو تو پھر ضرور پریشان ہونا چاہئے کیونکہ موٹاپا متعدد امراض جیسے ذیابیطس، کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر اور ایسے ہی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر ہے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ پیٹ کے ارگرد کی یہ اضافی چربی گھلانا آسان نہیں ہوتا مگر اس سے چھٹکارے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو موجود نہیں۔ مگر کچھ ایسی غذائیں ضرورت ہیں جو اس چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اور نہار منہ ایک مزیدار مشروب کو پینا بہت تیزی سے توند کی چربی گھلانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اور وہ ہے سبز چائے۔ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر روزانہ نہار منہ ایک کپ سبز چائے پینا توند سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔ سبز چائے میٹابولزم کو متحرک کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے جس سے کیلوریز جل کر توانائی میں بدل جاتی ہیں جس کے نتیجے میں وہ چربی کی شکل اختیار نہیں کرپاتیں۔ سبز چائے میں موجود پولی فینولز اور دیگر اجزا میٹابولک افعال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے جسمانی وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔ یہ مزیدار مشروب کھانے پینے کی اشتہا کی روک تھام کرتا ہے اور توند میں چربی کے ذخیرے نہیں ہونے دیتا۔ طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے میں موجود انزائمے کو متحرک کرکے ذخیرہ شدہ چربی کو گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔ توند سے نجات کے ساتھ ساتھ یہ مشروب صحت کو دیگر فوائد بھی پہنچاتی ہے یعنی اسے پینے سے کولیسٹرول لیول کم ہوتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چائے کینسر کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…