اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

لڑکیوں کی ناکافی غذا اور کم عمری میں شادی نامکمل نشوونما کی وجوہات

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی اتحاد برائے بہتر غذا کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کم عمری میں شادی اور لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کو کم غذا دینا بچوں میں نامکمل نشوونما کی اہم وجہ ہیں۔ ڈاکٹر قیصر منیر پاشا نے یہ بات وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کے زیر اہتمام

’پاکستان میں نوعمری میں غذا‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کو عام طور پر لڑکیوں سے زیادہ غذا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے لڑکیاں کئی شعبوں میں لڑکوں کا مقابلہ نہیں کرپاتیں جبکہ نامکمل نشوونما کی حامل مائیں صحت مند بچے کو بھی جنم نہیں دے پاتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں 41 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے اور سب سے بری صورتحال بلوچستان میں ہے، ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ خواتین اور بچوں کو پوری طرح سے غذا ملے کیونکہ اس سے زچگی کے وقت ماؤں اور بچوں کی ہلاکت کی شرح کم کی جاسکتی ہے‘۔ صحت کے امور کے ماہر ڈاکٹر بشیر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پیدائش کے بعد بچوں کے پہلے ایک ہزار دن غذا کی ضرورت کے حوالے سے انتہائی حساس ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک وقت ہے جس میں غذائی قلت بالخصوص لڑکیوں میں زیادہ ہے۔ وزارت این ایچ ایس کے نمائندے ڈاکٹر خواجہ مسعود کا کہنا تھا کہ نو عمری میں غذا کے حوالے سے پلیٹ فارم کا قیام ہماری کامیابی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس کا قیام نو عمری میں غذائی قلت کے حوالے سے اہم شراکت داروں کو صرف یکجا کرنا نہیں بلکہ ملک میں اس کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا بھی ہے‘۔ تقریب کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان پر غذائی قلت کا بڑا بوجھ ہے جس سے ہر سال تقریباً 7.6 ارب ڈالر یا جی ڈی پی کا 3 فیصد خرچ ہوتا ہے‘۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…