اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنا پسندیدہ کھانا کھانا اور ساتھ ساتھ فٹ رہنا یہ دونوں کام ایک ساتھ کرنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔ پیزا، برگر اور فرائز کھانے کے تو سب ہی شوقین ہیں، لیکن اب وقت ہے کہ آپ جنک فوڈ کے بجائے اپنی صحت کے بارے میں سوچیں اور ایسی ڈائیٹ اپنائیں جو آپ کو صحت مند رکھے۔ یہ جنک فوڈ آپ کے وزن کم نہ ہونے کی اصل وجہ ہے، کیوں کہ وہ افراد جو ورزش بھی کرتے ہیں۔
لیکن ساتھ ساتھ جنک فوڈ بھی کھانے کے شوقین ہیں، انہیں اپنا وزن کم کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اور وہ جو ورزش بھی نہیں کرتے جبکہ جنک فوڈ کھانے کو فوقیت دیتے ہیں ایسے افراد صرف اپنا وزن بڑھاتے رہتے ہیں۔ لیکن اب اپنی ڈائیٹ میں چند معمولی سی تبدیلیوں سے آپ اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں۔ یہاں تین نہایت آسان ڈائیٹ ٹپس مندرجہ ذیل ہیں، جن کی مدد سے آپ اوور ایٹنگ یعنی زیادہ کھانا کھانے سے خود کو روک سکتے ہیں: ناشتہ ضرور کریں صبح کا ناشتہ آپ کے دن کا سب سے ضروری حصہ ہے، اگر آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے تو دوپہر اور رات کے کھانے میں آپ ضرورت سے زیادہ کھاسکتے ہیں۔ ایک غذائیت سے بھرپور ناشتہ آپ کے دن کو بہتر رکھتا ہے، جبکہ آپ باقی وقت میں کم کھانا ہی کھائیں گے۔ اپنی ڈائیٹ میں پروٹین کا اضافہ کریں اپنی ڈائیٹ میں پروٹین انڈوں، مرغی، مچھلی اور دالوں کی صورت میں شامل کریں۔ پروٹین سے بھرپور ایسی ڈشز کے بعد آپ خود کو بھوکا محسوس نہیں کریں گے۔ پروٹین آپ کے کھانے کو ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے۔ تھوڑے تھوڑے وقفے سے کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں ہر تھوڑے وقفے کے بعد کچھ کھالینے سے آپ بھوکے نہیں رہیں گے اور ایسا کرنے سے آپ بھوکے رہ کر زیادہ نہیں کھائیں گے۔ مگر کوشش کریں کے وہ کھائیں جو غذائیت سے بھرپور ہو اور خود کو جنک فوڈ سے دور رکھیں۔ کم سے کم دن میں 5 مرتبہ کچھ نہ کچھ کھائیں، لیکن اس کا پورشن سائز کم ہونا چاہیے۔ ان ڈائیٹ ٹپس کے علاوہ روزانہ ورزن کریں تاکہ وزن باآسانی کم ہوسکے۔