جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

جان بچانے والی غذا جس سے 90 فیصد لوگ غافل ہیں

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر ڈاکٹر آپ کو انتہائی سستی، ادویاتی اثرات سے بھرپور اور جان بچانے والی غذا کھانے کو کہیں تو یقیناً آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو یاد رکھیے کہ یہ غذا ریشہ یا فائبر کہلاتی ہے جو دل کے امراض، فالج، بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض کو روکنے میں لاثانی ہے۔حال ہی میں فائبر اور کولیسٹرول کے درمیان ایک رابطہ دریافت ہوا ہے۔

اور یوں فائبر خون میں کولیسٹرول کو بھی نارمل رکھتا ہے۔ اگرچہ فائبر کو صرف قبض کے لیے تجویز کیا جاتا ہے جو درست نہیں اگر ہزاروں نہیں تو سیکڑوں تحقیقات اور مطالعوں سے فائبر کی اہمیت دنیا پر واضح ہوچکی ہے۔ ماہرین روزانہ 25 سے 30 گرام فائبر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔بعض لوگ کیلے کو فائبر کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں لیکن 120 گرام وزنی کیلے میں فائبر کی صرف 3 سے 4 گرام مقدار ہوتی ہے۔ اسی بنا پر دنیا کی 90 فیصد آبادی فائبر استعمال نہیں کررہی۔فائبر والی غذائیںکئی پھل اور سبزیوں، مکمل اناج (ہول گرین) ، پاستا، پھلیوں، چنوں، بیجوں اور گری دار میووں (بادام، اخروٹ، پستہ وغیرہ) میں اس کی بلند مقدار پائی جاتی ہے۔25 سے 30 گرام فائبر کی تلاش نصف کپ جو یا دلیے میں 9 گرام، دو ویٹا بکس میں 3 گرام، براؤن بریڈ میں 2 گرام، دالوں والے ایک کپ میں 4 گرام، چھلکا سمیت ایک آلو میں 2 گرام، ایک گاجر میں 1 گرام اور چھوٹے سیب میں 4 گرام فائبر پائی جاتی ہے۔ اسی بنا پر ضروری ہے کہ فائبر یا ریشوں کو ناشتے میں استعمال کیا جائے اور دن کے باقی حصوں میں بھی اسے غذا کا حصہ بنایا جائے۔فائبر کے فوائد185 مطالعوں اور 58 طبی ٹیسٹ سے فائبر کی اہمیت سامنے آئی ہے اور اس کی تفصیلات حال ہی میں معروف امریکی طبی جریدے لینسٹ میں شائع ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر 1000 افراد کو 15 گرام (کم ترین فائبر) سے 25 سے 29 گرام فائبر(زیادہ فائبر) کی جانب لایا جائے تو اس سے 6 افراد کو دل کے امراض اور 13 افراد کو قبل ازوقت موت سے بچایا جاسکتا ہے۔فائبر آنتوں میں رہنے والے لاکھوں اقسام کے بیکٹیریا کی خوراک ہوتی ہے۔ بیکٹیریا اس کے ردِ عمل میں مفید کیمیکلز خارج کرتے ہیں جس کے پورے جسم پر وہ تمام اثرات مرتب ہوتے ہیں جن کا ہم ذکر کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…