بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وہ لازمی غذا جو آپ کو لمبی عمر میں مدد دے ، پڑھیے تفصیلات

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کی غذا میں فائبر (ریشے) کی مقدار ناکافی ہوگی تو جلد موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ریشے دار غذاﺅں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح ایسے افراد میں ہارٹ اٹیک، فالج، ذیابیطس ٹائپ ٹو

یا آنتوں کے کینسر کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ پھلوں، روٹی، بریڈ اور دلیے میں پائے جانے والا یہ جز نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی ضروری ہے اور پیٹ بھی دیر تک بھرے رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ محققین کے مطابق آج کے دور میں فاسٹ یا پراسیس فوڈ کا استعمال بہت زیادہ ہوگیا ہے جس میں فائبر کو عام طور پر شامل ہی نہیں کیا جاتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے جسموں میں اس کی کمی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ فائبر ایک منفرد اور اہم جز ہے اور دن بھر میں کم از کم 30 گرام مقدار کا استعمال ضروری ہے، جس سے کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ روزانہ 35 گرام فائبر جزو بدن بناتے ہیں، ان جلد موت کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہوئے۔ اس سے قبل ماضی میں بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ریشے دار غذائیں لوگوں کو بڑھاپے میں مختلف بیماروں اور معذوری سے بچانے کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ایک آسٹریلین تحقیق کے مطابق فائبر کے اثرات اتنے نمایاں ہیں کہ اس کے استعمال کے نتیجے میں لوگوں کی عمر میں 10 سال اضافے کے امکانات 80 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے دوران عمر میں صحت مند اضافے کے لیے ریشے دار غذائیں ایک نمایاں فرق ثابت ہوتی ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ایسی غذاؤں کے استعمال کے نتیجے میں ڈپریشن، دماغی تنزلی، کینسر، امراض قلب اور فالج جیسے امراض کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…