بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ذیابیطس کے مریضوں کےلئے دلچسپ خبر

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان ڈیاگو (نیوز ڈیسک) پیاز کا استعمال ہم عموماً کھانوں کو پرلطف بنانے کیلئے اور بطور سلاد کرتے ہیں مگر سائنسدانوں نے اس مزیدار سبزی کو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے نہایت مفید قرار دے دیا ہے۔ نائیجیریا کی ڈیلٹا سینٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیق امریکہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں پیش کی ہے۔ اس تحقیق میں معلوم کیا گیا ہے کہ ذیابیطس کی دوا Metformin کے ساتھ پیاز کا ست استعمال کرنے سے خون میں موجود شوگر کی مقدار میں کمی ہو جاتی ہے

جبکہ ذیابیطس کے مریضوں میں کولیسٹرول کا لیول بھی کم ہو جاتا ہے۔اس تحقیق میں کئے جانے والے تجربات میں پیاز سے حاصل کیا گیا خام ست استعمال کیا گیا تھا۔ تجربات میں 400 اور 600 ملی گرام فی کلوگرام فی یوم کی دو خوراکیں استعمال کی گئیں جن کے نتیجہ میں شوگر کے لیول میں 35 فیصد اور 50 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پیاز کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا مفید ہے۔ یہ ذیابیطس میں فائدہ مند ہے جبکہ صحت مند افراد میں میٹابولزم کو تیز کر کے بھوک بڑھاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…