منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

جناح‌ اسپتال کراچی میں‌ دنیا کا مہنگا ترین علاج بالکل مفت، ہزاروں‌ مریض‌ مستفید

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں واقع جناح اسپتال میں نصب ہونے والی روبوٹک مشین سے ہزاروں مریضوں نے بالکل مفت استفادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع جناح اسپتال میں دنیا کی مہنگی ترین مشین سنہ 2012 میں نصب کی گئی جس کی مالیت پانچ ارب 70 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔ جناح اسپتال میں نصب ہونے والی روبوٹک مشین سے کینسر اور دماغی رسولی کا

تابکاری شعاعوں کے ذریعے بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کی کہ اب تک اس جدید مشین کے ذریعے 5 ہزار سے زائد مریضوں کا آپریشن کیا گیا جن میں سے 131 مریض دیگر ممالک اور شہروں سے بھی آئے تھے۔ یاد رہے کہ تابکاری شعاعوں کے ذریعے علاج کرنے کی فیس 9 لاکھ امریکی ڈالرز سے بھی زیادہ ہے جسے غریب آدمی برداشت نہیں کرسکتا۔ اسپتال انتظامیہ دوسری مشین بھی منگوانے کی خواہش مند ہے اگر ایسا ہوگیا تو یومیہ 24 مریضوں کا علاج ممکن ہوگا۔ جن مریضوں کا تابکاری شعاعوں کے ذریعے علاج کیا گیا اُن میں سے بیشتر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ واضح رہے کہ یہ مشین اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایجاد کی تھی جس کو کامیاب تجربے کے بعد فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ جناح اسپتال کراچی کے لیے چھ جدید ایمبولنس گاڑیاں جناح اسپتال کو دنیا بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ علاج کے عوض مریضوں سے کوئی فیس نہیں لیتا بلکہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ سندھ حکومت دوسری روبوٹ مشین کی درآمد کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے کی منظوری دے چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…