ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

طب نبوی ﷺ سے پیش خدمت ہے ایک ایسی چیزجس میں کئی بیماریوں کا علاج ہے

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ تعالیٰ نے کئی طرح کی خطرناک بیماریاں پیدا کی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کے علاج کے لئے پودے اور بیج پیدا کئے ہیں۔ایسے ہی بہترین پودوں میں سے ایک ’کلونجی‘کا ہے جس کے بارے میں حضرت محمدﷺ نے فرمایا تھا کہ اس میں موت کے سوائے ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔ یہ پودا نہ صرف اب بلکہ کئی صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے،

عربی اسے ’نعمتوں والا بیج‘بھی کہا کرتے تھے کہ اس میں شفاءموجود ہوتی ہے۔جو باتیں1400سال قبل ہمارے مذہب نے ہمیں بتائیںہر گزرتے دن کے ساتھ سائنس بھی مان رہی ہے۔اس پودے پر متعدد ریسرچز ہوچکی ہیں اور یہ بات مکمل طور پر واضح ہوچکی ہے کہ یہ ہر طرح کی سنگین بیماری کا علاج کرنے کی طاقت رکھتا ہے،آئیے آپ چند کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مرگی 2007ءمیں مرگی زدہ بچوں پر کی گئی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ کلونجی کا پانی دینے سے ان کے دورو میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ ذیابیطس ٹائپ 2 دن میں دو گرام کلونجی کے استعمال سے یہ دیکھا گیا ہے کہ خون میں شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے اورساتھ ہی دیگر عوامل جیسے ہیموگلوبن کو صحت مند لیول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ دمہ کے لئے ایک اور تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پانی میں کلونجی ابل کر پینے سے دمہ میں آرام آتا ہے اور ساتھ ہی سانس کی نالیاں کھلتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی میںThymoquinoneپایا جاتا ہے جو کہ دمہ میں آرام دیتا ہے۔ ٹانسلز کے لئے اگر آپ کو گلے میں درد،ٹانسلز وغیرہ کا مسئلہ درپیش ہوتو کلونجی کھانے سے یہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔اس میں موجود Phyllanthus niruri کی وجہ سے گلے کو سکون ملتا ہے اور درد میں کمی ہوتی ہے۔ بلڈپریشر ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ اگردن میں دو بار100ملی گرام صبح اور 100ملی گرام شام کو کلونجی دوماہ تک استعمال کیا جائے تو بلند فشار خون کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

کیمیکل ہتھیاروں کے زخم کے لئے ایک ریسرچ میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ کیمیائی ہتھیاروں سے زخمی ہونے والے افراد کو پانی میں کلونجی ابال کی دی گئی تو ان کی درد میں کمی ہوئی اور ان کے زخموں کو بھرنے میں تیزی آگئی۔ کولون کینسر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کولون کینسر میں کلونجی آزمودہ ہے اور اس کے استعماک سے کینسر کی تکالیف کم ہونے لگتی ہیں۔ دردوں کے لئےاگرآپ کو جسم میں کہیں بھی درد رہتی ہے جیسے کمر،گٹنوں،کندھوں وغیرہ میں تو کلونجی کے تیل کا استعمال کریں۔اس تیل کی مالش سے آپ کے تمام دردوں میں کمی ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…