منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

انسان اب کبھی بوڑھا نہیں ہوگا،طبی ماہرین کا بڑھاپے سے بچانے والی دوا کی تیاری کا دعویٰ کردیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ویسے تو عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی روک تھام لگ بھگ ناممکن ہے مگر سائنسدانوں کے خیال میں وہ بڑھاپے کی آمد کو روک سکتے ہیں۔درحقیقت وہ یہ کام ایک دوا کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں اور اس میں انہوں نے کافی حد تک کامیابی کا دعویٰ بھی کیا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے مختلف ادویات کے امتزاج سے ایسی دوا کو دریافت کیا جو کہ جسم میں ایسے خلیات کو صاف کرتا ہے جو کہ بڑھاپے کے آثار کا باعث بنتے ہیں۔

مایو کلینک، ویک فوریسٹ باپسٹ ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق کے دوران لوگوں کو کینسر کے مریضوں کو استعمال کرائی جانے والی دوا اور نباتاتی کیورسیٹین سپلیمنٹ کا استعمال کرایا گیا۔یہ جز پیاز اور سبز چائے میں پایا جاتا ہے اور دیکھا گیا کہ یہ ان خلیات پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے۔تین ہفتے میں ہی ان افراد میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں اور سائنسدانوں کے خیال میں اس طرح عمر بڑھنے سے جسم پر طاری ہونے والے اثرات اور امراض کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے۔محققین کے مطابق یہ خلیات کم از کم 20 سنگین امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں مگر اس طریقہ کار سے ان سے بچنا ممکن ہوسکے گا۔اس کاک ٹیل دوا کی پہلی آزمائش چوہوں پر کی گئی تھی اور اب انسانوں پر اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔بزرگ افراد کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے استعمال سے چہل قدمی کے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی نمایاں حد تک بہتر ہوئی جبکہ وہ کرسی سے 2 سیکنڈ زیادہ تیزی سے کھڑے ہونے لگے۔محققین نے اس دوا کے عام استعمال سے پہلے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہوئے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…