جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہارٹ اٹیک کی قبل از وقت پیش گوئی کرنے والی جیکٹ

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانس(مانیٹرنگ ڈیسک) جب کسی فرد کو دل کے دورے کا سامنا ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ اس نے اچانک ہی اسے شکار کرلیا ہے اور اگر آپ ہارٹ فیلیئر کے شکار ہیں تو اگلے دورے کی پیشگوئی زندگی بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔ اور فرانس سے تعلق رکھنے والی کمپنی کرون لائف نے اسی خیال کو مدنظر رکھ کر ایسی واسکٹ تیار کی ہے جو ہارٹ اٹیک کی قبل از وقت پیشگوئی کرسکتی ہے۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس نمائش کے دوران اس واسکٹ کو پیش کیا گیا اور کمپنی کے مطابق یہ ان افراد کے لیے مددگار ثابت ہوسکے گی جو امراض قلب کا شکار ہوں۔ یہ ڈیوائس 6 اہم جسمانی اعدادوشمار کا رئیل ٹائم میں موازنہ کرسکتی ہے اور مشین لرننگ کی مدد سے ممکنہ ہارٹ اٹیک کی پیشگوئی کرسکے گی۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد ہارٹ فیلیئر کے خطرے کا شکار ہوتے ہیں خصوصاً ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے شکار افراد میں اس عارضے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ فرانسیسی کمپنی کا ماننا ہے کہ اس نئی ڈیوائس سے قبل از وقت ہارٹ اٹیک کی پیشگوئی اور اس کی روک تھام ممکن ہوسکے گی جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ اسے کاٹن سے تیار کیا گیا تاکہ لوگ اسے روزانہ پہن سکیں جبکہ اس میں موجود سنسرز دل کی برقی سرگرمی، سانس، جسم کے درجہ حرارت اور عام جسمانی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔ ان سب کا ڈیٹا صارف ایک ایپ کے ذریعے اپنے فون میں دیکھ سکتا ہے اورکسی قسم کی گڑبڑ کی علامت دیکھ کر ڈاکٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔ اس واسکٹ کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ جسم سے منسلک ہوتا ہے اور اس کا ڈیٹا محفوظ کلاﺅڈ سروس میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اور ہاں کسی قسم کی چارجنگ کی بھی ضرورت نہیں اور دھونے کی صورت میں سنسر کو بھی الگ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ انوکھی ڈیوائس رواں سال مارچ میں یورپی ممالک جبکہ موسم گرما میں امریکا میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور اس کی قیمت 200 یورو رکھی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…