بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یہ مزیدار پھل ڈاکٹر کو آپ سے ہمیشہ دور رکھے

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے کی عادت ڈاکٹر کو دور رکھتی ہے جس کو طبی سائنس کافی حد تک درست بھی مانتی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ پھل کس حد تک صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو کہ سیب فائبر سے بھرپور پھل ہے اور اس میں ایسے متعدد اجزا موجود ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس پھل کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

کینسر سے تحفظ۔ سیب کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور یہ اس پھل چند بڑے فوائد میں سے ایک ہے۔ امریکن ایسوسی ایشن فار کینسر ریسرچ کے ماہرین کا ماننا ہے کہ فلیونز سے بھرپور سیب کو کھانا لبلبے کے کینسر کا خطرہ 23 فیصد تک کم کرتا ہے جبکہ سیب کے دیگر اجزا بھی کینسر سے متاثرہ خلیات کی سرگرمیوں کی روک تھام کرسکتے ہیں۔ کولیسٹرول کی شرح کم کرے سیب میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور جب ہم سیب کھاتے ہیں تو یہ فائبر آنتوں میں چربی کا مقابلہ کرتی ہے، ان دونوں کی مسابقت سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول زیادہ جذب ہوتا ہے۔ مضبوط جسمانی مدافعتی نظام سیب میں ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کیورسٹین بھی موجود ہے جو کہ سرخ سیبوں میں زیادہ ہوتا ہے، یہ اینٹی آکسائیڈنٹ جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرکے جسم کے لیے قدرتی ڈھال بنتا ہے، اسی طرح سیب میں موجود وٹامن سی بھی ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جبکہ فائبر بھی مدافعتی نظام کے لیے فائدہ مند ہے۔ الزائمر سے بچائے ایک تحقیق میں چوہوں پر کی جانے والی آزمائش سے معلوم ہوا کہ سیب کھانے کی عادت معمول بنانے سے الزائمر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے، سیب کے جوس میں موجود فلیونوئڈز دماغ کے نقصان زدہ خلیات کی مرمت کرتے ہیں، جس سے الزائمر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ذیابیطس کے خلاف بھی مفید سیب کا ایک اور بڑا فائدہ ایسے آکسیجن فری ریڈیکلز سے لڑنا ہے جو ذیابیطس کا باعث بنتے ہیں، سیب میں موجود فائبر بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے اور خون میں شکر کے اخراج کی رفتار سست کرتے ہیں، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا جو لوگ روزانہ ایک سیب کھاتے ہیں ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 28 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

پتے کی پتھری سے بچائے پتے میں پتھری کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب بائل میں کولیسٹرول کی سطح بہت زیادہ ہوجائے جو کہ جسم کر پتھری کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے فائبر سے بھرپور غذا بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جو کہ جسمانی وزن اور کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتی ہے، جیسے اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ سیب بھی فائبر سے بھرپور پھل ہے جس سے یہ خطرہ کم ہوتا ہے۔

جگر کی صفائی ہم مسلسل زہریلے مواد کو جسم کا حصہ بناتے رہتے ہیں اب وہ کسی مشروب کی شکل میں ہو یا غذا کی شکل میں، جگر کو ان زہریلے مواد کی صفائی کے لیے کام کرنا پڑتا ہے۔ جگر کی صفائی کے لیے ایک اچھی چیز پھلوں جیسے سیب کا زیادہ کھانا ہے جو کہ وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور پھل ہے۔ جسمانی وزن میں کمی اس پھل میں موجود فائبر اسے کم کیلوریز کا بناتا ہے۔

جبکہ بے وقت منہ چلانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے تو اگر جسمانی وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو اس پھل کو کھانا عادت بنالیں۔ چمکتے دانت اس پھل کو چبانا منہ میں لعاب دہن کی مقدار بڑھاتا ہے جس سے دانتوں کی فرسودگی کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ پھل آپ کو ڈینٹیسٹ کے پاس جانے سے روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔اسی طرح آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں ملائیں۔

اور اس سلوشن سے دانتوں کو روز برش کرنے سے پہلے صاف کریں، بہت جلد دانتوں سے ٹارٹر کے داغ بھی صاف ہوجائیں گے۔ نظام ہاضمہ کے لیے مددگار اگرچہ حجم میں کم ہوتے ہیں مگر یہ پھل غذائی فائبر سے بھرپور ہے جس کو روز کھانا نظام ہاضمہ کی صحت کو مستحکم کرتا ہے، اس کے علاوہ اسے کھانے کی عادت قبض کو بھی آپ سے دور رکھتا ہے۔ بڑھاپے کے آثار سست کرے سیب کو روز کھانے کی عادت فائن لائنز اور جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے جبکہ سیب کو کدوکش کرکے

سیب پر رگڑنے کے بعد 10 سے 2 منٹ کے لیے چھوڑ دینا بھی جھریوں کا خاتمہ کرکے جلد کی صفائی کرتا ہے۔ بالوں کی نشوونما سیب ان پھلوں میں سے ایک ہے جو کہ بالوں کی نشوونما کو بہتر کرتے ہیں، اس میں موجود بائیوٹین بالوں کی قدرتی نشوونما کو حرکت میں لاتے ہیں خصوصاً ایسے افراد جو بال گرنے یا گنج پن سے پریشان ہوں، انہیں بائیوٹین کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…